مصباح الحق نے کمار سنگاکارا کی بیٹنگ کو جاندار قرار دیدیا ‘ آفریدی کو بلے بازی کے جوہر دکھانے کا موقع نہیں مل سکا ‘انٹرویو

پیر 30 مارچ 2015 12:28

مصباح الحق نے کمار سنگاکارا کی بیٹنگ کو جاندار قرار دیدیا ‘ آفریدی کو بلے بازی کے جوہر دکھانے کا موقع نہیں مل سکا ‘انٹرویو

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کمار سنگاکارا کی بیٹنگ کو جاندار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کو بلے بازی کے جوہر دکھانے کا موقع نہیں مل سکا۔ایک انٹرویو میں مصباح الحق نے کہاکہ سری لنکن بیٹسمین سنگاکارا نے ہر مشکل وقت میں رنز کئے جو شاندار کارکردگی ہے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کے حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ انہیں بوم بوم اننگز کھیلنے کا موقع نہیں ملاآسٹریلیا کے خلاف کیچ ڈراپ کرنے پر تنقید کا نشانہ بننے والے راحت علی کے متعلق سابق کپتان نے کہا کہ نوجوان باؤلر کی دیگر اچھی کارکردگی کو بھلانا نہیں چاہیے۔

کرکٹ تجزیہ کار زینب عباس نے کیوی باؤلر ٹرینٹ بولٹ اور بھارت کے امیش یادیو نے بھی اچھی باؤلنگ کی۔ زوہیب حسین نے بھارتی باؤلر محمد شامی کو بہترین کہا جادوگر سپنر سعید اجمل نے آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اور آل راوٴنڈر جیمز فالکنر کے زبردست کم بیک کو سراہا۔ سٹار اوپنر عمران نذیر نے ڈینئل ویٹوری کے کیچ کو بہترین کہا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں