لاہور، نوعمر بہن بھائی نے سرٹیفائیڈ ایتھیکل ہیکرز بننے کا اعزاز حاصل کرلیا

پیر 30 مارچ 2015 12:48

لاہور، نوعمر بہن بھائی نے سرٹیفائیڈ ایتھیکل ہیکرز بننے کا اعزاز حاصل کرلیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) ارفع کریم اور عزیراعوان کے بعد لاہور کے نوعمر بہن بھائی مصفرہ اور احمد نے بھی کمپیوٹر ورلڈ میں اپنی قابلیتوں کا لوہا منوا لیا ۔ او لیول کی طالبہ مسفرہ اور پانچویں کے طالبعلم احمد نے کمپیوٹر ڈیٹا کی چوری روکنے کے لیے ای سی کونسل کے کم سن ترین سرٹیفائیڈ ایتھیکل ہیکرز بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

لاہور کے علاقے راوی روڈ کا گھرانہ اور اس کے چشم و چراغ، 14 سالہ مصفرہ اور 9 سالہ احمد نے کمپیوٹر کے دور میں آنکھ کھولی تو دل و دماغ میں کمپیوٹر ایسا سمایا کہ اس کا شوق پروان چڑھتا گیا، والدین نے بھی ہر قسم کی مدد کی، بہن بھائی نے ای سی کونسل کے زیر اہتمام ایتھیکل ہیکنگ کا امتحان دیا تو کامیابی نے قدم چومے، دونوں کے دل میں سائبر کرائم روکنے کا عزم، گھر میں کوئی بھی کھیل کھیلیں تو تازہ دم ہونے کے لیے بھی کمپیوٹر گیمز ہی۔

(جاری ہے)

شاگردوں کی محنت اور لگن پر ٹرینر بھی بہت خوش، والدین کی تو خوشی کا ٹھکانہ نہیں، کہتے ہیں وہ مالی امداد نہیں چاہتے مگر حکومت بچوں کی حوصلہ افزائی ضرور کرے، پاکستان کے ہونہار نونہالوں کی طرح احمد اور مصفرہ نے اپنی صلاحیتوں، لگن اور محنت کی بدولت کمپیوٹر کی دنیا میں مفنرد اعزاز اپنے نام کرکے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں