فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمہ دار کوئی اور نہیں ہم خود ہیں‘ میرا

پیر 30 مارچ 2015 14:24

فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمہ دار کوئی اور نہیں ہم خود ہیں‘ میرا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) اداکار ہ میرا نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمہ دار کوئی اور نہیں ہم خود ہیں اور اس کی بحالی کیلئے بھی ہمیں ہی کچھ کرنا پڑے گا‘ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش سے بھی ہماری انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران میرا نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی مضبوطی کیلئے بہتر معیار بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی غلطیوں کو تسلیم کرتے ہوئے اب بھی خود کو ٹھیک کر لیں اور تمام تر توجہ فلم انڈسٹری پر دی جائے تو اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ ہم انڈسٹری کے حالات کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں