پاکستان یمن بارے وہی فیصلہ کریگا جو ملک و قوم اور مسلم امہ کے وسیع تر مفاد میں ہو گا‘ خواجہ محمد آصف
پیر 30 مارچ 2015 16:11
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) وفاقی وزیر پانی و بجلی اور دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان یمن کے حوالے سے وہی فیصلہ کرے گا جو ملک و قوم اور مسلم امہ کے وسیع تر مفاد میں ہو گا،سعودی عرب کی جغرافیائی سرحدوں کو خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان ہر ممکن مدد کرے گا،پاکستانیوں کو یمن میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جہاں 3 ہزار سے زائد پاکستانی ہیں جن کا انخلاء شروع ہو چکا ہے اور یہ مرحلہ جلد مکمل ہو جائے گا، بجلی کے بحران پرجلد قابو پا لیا جائے گا‘بجلی اورپانی کے ضیاع پر قابو پانا عوام پر بھی فرض ہے اورایک میگا واٹ بجلی پیدا کرنے سے ایک میگا واٹ بچانا زیادہ بہتر ہے ،بڑے آبی ذخائر بنانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز واپڈا ہاؤس میں پانی کے عالمی دن کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر چیئرمین واپڈا ظفر محمود سمیت دیگر واپڈا حکام بھی موجود تھے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پانی کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ پانی زندگی ہے، اس کی ہر صورت بچت کو یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس فنڈز دستیاب ہیں اور نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ مقررہ وقت پر مکمل ہو گا۔بجلی کی بچت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر ہم مارکٹیں وقت پر بند کر دیں تو 1500 میگا واٹ بجلی کی بچت ہو سکتی ہے جبکہ دوسری جانب اگر ہم نئے کارخانے لگائیں تو ہمیں 1500 میگا واٹ کیلئے 2 ارب ڈالرز درکار ہوتے ہیں۔ اس لئے ایک میگا واٹ بجلی پیدا کرنے سے ایک میگا واٹ بچانا زیادہ بہتر ہے انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ چونکہ میڈیا کی آواز زیادہ موثر ہے اس لئے اسے چاہئے کہ وہ بچت کی طرف لوگوں کو مائل کرے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبہ میں ہمارا اری گیشن کا طریقہ فلڈ اری گیشن ہے جس کو ڈرپ اری گیشن میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے جس سے ہم نہ صرف زیادہ پیداوار حاصل کر سکتے ہیں بلکہ زمین کو بنجر ہونے سے بچانے کے ساتھ ساتھ پانی کے ضیاع کو بھی روک سکتے ہیں۔ ہمیں ان تمام مقاصد کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ امر تشویشناک ہے کہ ہم نہ صرف پانی کو ضائع کر رہے ہیں بلکہ دستیاب پانی کو زہر آلود بھی کر رہے ہیں جس سے ہیپاٹائٹس سمیت دیگر مہلک امراض جنم لے رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پانی کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں اس بات کی یاد تازہ ہوتی ہے کہ آبی ذخائر کی نہ صرف ہمیں بلکہ مشرق وسطی کو بھی قلت کا سامنا ہے اور یہ بھی تاثر پایا جاتا ہے کہ آنیوالے وقت میں زیادہ جنگیں پانی کے مسئلہ پر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دریاؤں کی سرزمین ہے، گزشتہ ہفتے مرالہ سے ایک لاکھ کیوسک پانی گزرا جو اس سیزن میں پہلے کبھی نہیں گزرا لیکن ہم نے آبی ذخائر میسر ہونے کی وجہ سے اسے ضائع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وسائل موجود ہیں اگر ہم اپنے طور طریقے درست کر لیں تو وسائل آنیوالے دنوں میں ہماری ضرورت پوری کر سکتے ہیں جس کیلئے ہمیں آبادی پر قابو پانے ‘ گڈ گورننس ‘ بچوں کی تربیت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں مواقعوں کو ضائع کیا گیا‘ داسو ڈیم نہ بننے کی وجہ سے قوم کا کروڑوں روپیہ ضائع ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جبکہ کراچی آپریشن کا فیصلہ بھی ہماری حکومت نے ہی کیا۔انہوں نے یمن کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ملک و قوم اور مسلم امہ کے مفاد میں فیصلہ کریں گے۔ یمن کے عوام بھی پاکستان سے محبت کرتے ہیں ،یمن سے پاکستانیوں کاانخلا شروع ہو چکا ہے۔ تین ہزارپاکستانی جلد یمن سے واپس پہنچیں گے جسکے لئے پی آئی اے نیوی کا کردار قابل ستائش ہے ۔ سعودی عرب کی سلامتی کو کوئی خطرہ ہوا تو بھرپور مدد کریں گے۔یمن سے تین ہزار پاکستانی جلد وطن واپس پہنچ جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے بڑے بھائی کی طرح ہے اوراس نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ۔سعودی عرب کی جغرافیائی سرحدوں کو خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان ہر ممکن مدد کرے گا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
لاہورہائیکورٹ ، قصورویڈیو سکینڈل میں عمر قید کی سزا پانے والے 2ملزمان رہا
سیشن عدالت لاہور ، بجلی چوری کے ملزمان پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
ڈی جی پی ڈی ایم اے کی زیر صدارت اہم اجلاس
ڈاکٹر فریاد حسین نے ایم ایس جنرل ہسپتال کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا
یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی دومخصوص نشستوں کا شیڈول جاری
حلقہ این اے 148 ملتان اور پی پی 269مظفر گڑھ میں ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں جاری
طارق محمود کسٹم انٹیلی جنس کے کنوینر مقرر
پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی