کلاس پنجم اور ہشتم کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کل ہوگا

پیر 30 مارچ 2015 16:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کلاس پنجم اور ہشتم کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کل (منگل ) کو کرے گا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نتائج کے اعلان کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اورتعلیمی نتائج تمام ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرز ایجوکیشن ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے دفاتر اور صوبہ بھر کے تمام متعلقہ تعلیمی اداروں کو ارسال کئے جا چکے ہیں ۔پنجم اور ہشتم کے نتائج پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی جاری کئے جائیں گے جو کہ طلباء و طالبات دوپہر 3بجے دیکھ سکیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں