مسلم امہ کو اتحاد اور یکجہتی سے دہشت گردی اور لاحق دیگر خطرات سے مقابلہ کرنا ہوگا:اورنگزیب برکی
پیر 30 مارچ 2015 16:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور صوبائی سیکرٹری فنانس پنجاب اورنگزیب برکی نے حکومتی ناقص پالیسیوں اور یکطرفہ فیصلوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کو سعودی عرب بھیجنے سے پہلے اپنی خود مختاری کو دیکھنا چاہئے۔کیونکہ ہم خود حالت جنگ میں ہیں اور ہمارے اپنے قریبی ممالک سے تعلقات اچھے نہیں ہیں اور ان حالات میں غیر سیاسی فیصلے مئوثر ثابت نہیں ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سمیت کسی بھی ملک سے تعلقات پر حکومت نے پارلیمنٹ کو آگا ہ نہیں کیا۔ پیپلزپارٹی مشرق وسطی میں پیدا ہونیوالی صورتحال کو انتہائی گہرائی سے دیکھ رہی ہے اور یمن میں جمہوریت کی بقاء کیلئے ہونیوالی کارروائی کیساتھ ہے۔(جاری ہے)
سعودی عرب کے معاملے پر وزیراعظم نوا ز شریف کو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہئے۔ پارلیمنٹ سعودی عرب کیخلاف نہیں ہے۔
حکومت یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے‘ اگر حکومت اس معاملے پر اعتماد میں لے گی تو اس کا خیر مقدم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے دہشت گردی صرف مسلم ملکوں میں ہورہی ہے۔ مسلم امہ کو اتحاد اور یکجہتی سے دہشت گردی اور لاحق دیگر خطرات سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب سے سفارتی تعلقات ہی نہیں روحانی رشتہ ہے۔ حرمین شریفین اور بیت اللہ کے تحفظ کیلئے دنیا کا ہر مسلمان خون کا آخری قطرہ تک بہانے کو تیار ہے۔ بہتر ہے کہ او آئی سی کو یمن کے تنازعہ میں ثالٹ کا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب فوج بھیجنے کے حوالے سے فیصلہ پارلیمنٹ اور پوری قوم کو اعتماد میں لیکر کیا جائے۔ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے‘ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوتو پاکستان کو سعودی عرب کا ساتھ دینا چاہئے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان میں حکومتوں کو بنانے یا گرانے میں سعودی عرب کا کبھی کردار نہیں رہا ‘ ساجد میر
آئی ایم ایف کیساتھ ایک اور ڈیل ،پھر 2016کی طرح خیرباد کہا جائے گا‘ رانا مشہود
پاکستان کو بھی آئی ٹی حب بنائیں گے،شزہ فاطمہ
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا ہربنس پورہ وئیر ہا س کا دورہ ، انتظامیہ نے دستیاب سامان بارے بریفنگ دی
لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، مزید 9 ملزمان گرفتار، بھاری جرمانے عائد، ترجمان
مسابقتی کمیشن نے مہنگی مرغی کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز سے جواب طلب کر لیا
موبائل رجسٹریشن سسٹم ( کل ) بحال ہو جائے گا
پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8فیصد کمی ہوگئی
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ
برائلر گوشت ، انڈوں کی قیمت مستحکم رہیں
مسلم حکمرانوں کو متحدہوکر فلسطینیوں کیساتھ کھڑا ہوناچاہیے ‘سنی علما کونسل
عوام گھروں سے نکلیں پی ٹی آئی امیدواروں کوکامیاب بنائیں‘فرخ جاوید مون
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ مکمل واپس بنی گالا سب جیل منتقل کر دیاگیا
-
آئی ایم ایف کیساتھ ایک اور ڈیل ،پھر 2016کی طرح خیرباد کہا جائے گا‘ رانا مشہود
-
وفاقی وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف /ورلڈ بینک کےا جلاس کے موقع پر مصروفیات، اہم شخصیات سے ملاقاتیں
-
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے انٹر نیشنل فنانس کارپوریشن کےڈ پٹی انڈر سیکرٹری برینٹ نیمین کی ملاقات
-
معروف عالم دین ڈاکٹراسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منایا جائے گا
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی،رانا اشرف خان
-
جس بھروسے کے ساتھ مجھے واپس لایا گیا ہے اس پر پورا اترنے کا پریشر ہے، محمد عامر
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ (کل)کھیلا جائے گا
-
ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیزٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
-
محکمہ داخلہ پنجاب کی ضمنی انتخابات کے دوران موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش
-
وزیرخزانہ سے ورلڈ بینک کے علاقائی نائب برائے جنوبی ایشیاء سے ملاقات ،مختلف امورپر غور