یونیو رسٹی آف گجرات” لاہور کیمپس “کے زیر اہتمام اردو مباحثہ کا انعقاد

پیر 30 مارچ 2015 16:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) یونیو رسٹی آف گجرات لاہور کیمپس کے زیر اہتمام اردو مباحثہ بعنوان”وجودِزن سے ہے کائنات میں رنگ “ منعقدہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایمبسڈر ریٹائرڈ شوکت عمر تھے ۔اس موقع پر کیمپس کے چےئر مین میاں فرحت علی اور چیف ایگزیکٹیو فاروق بلوچ اور ڈائیکٹر اکیڈمیک فرخ اعوان بھی موجود تھے ۔مباحثے میں طلبارِدا،حیدر،ثناء،مہوش،نایاب ،طاہر ،عُزیر ،نعمان ،محمد وقاص،شامل تھے۔

(جاری ہے)

منصفین کے فرائض پروفیسر اعجاز احمد نے سر انجام دئیے پہلی پوزیشن طاہر مسعود ،دوسری پوزیشن نایاب رفیق اور تیسری پوزیشن مہوش اور وقاص نے حاصل کی۔مہمان خصوصی نے جیتنے والے طلباوطالبات میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر شوکت عمر مہمان خصوصی نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں طلباوطالبات کی شخصیت کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ایسی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے بحث ومباحثہ سے متعلق کلیدی اصولوں پر روشنی ڈالی اس موقع پر چےئر مین یونیورسٹی آف گجرات لاہور کیمپس میاں فرحت علی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور طلبہ کی تقاریر کے معیار کو بے حد سراہا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں