حکومت ایل این جی سے 1200میگا واٹ کے منصوبے لگائے گی، عرفان دولتانہ

پیر 30 مارچ 2015 16:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پنجاب میں پاکستان کا سب سے پہلا اور سب سے بڑا شمسی توانائی سے چلنے والا 100میگا واٹ کا منصوبہ مکمل ہوچکاہے جو اگلے چند دنو ں میں بجلی کی پیداوار شروع کر دے گاتاہم ہمیں ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا کرنا ہے۔ 3برس کے دوران چین کے تعاون سے بجلی کے کئی منصوبے کام شروع کردیں گے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت پنجاب میں ایل این جی سے 2400میگا واٹ جبکہ پنجاب حکومت ایل این جی سے 1200میگا واٹ کے منصوبے لگائے گی جس کے لئے کام کا آغاز کردیا گیاہے او راگلے اڑھائی برس میں 3600میگا واٹ بجلی مزید پید اہوگی-انہوں نے کہاکہ توانائی بحران نے صنعت و زراعت کو بے پنا ہ نقصان پہنچایاہے لیکن پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے دور کرنے کے لئے دن رات محنت کر رہی ہے اور وسائل کو بچاکر بجلی کے منصوبوں پر خرچ کئے جا رہے ہیں -محنت کے ساتھ دن رات کام کریں گے اور بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں