ون ویلنگ جان لیوا کھیل ہے اسکے خاتمہ کیلئے ٹریفک پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے:سی ٹی او
پیر 30 مارچ 2015 16:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ون ویلنگ خونی کھیل ہے اسکا خاتمہ وقت کی اشد ضرورت ہے۔ ون ویلنگ کے مکمل خاتمہ کیلئے پورے شہر میں تعینات وارڈنز کو خصوصی ہدایات دی گئیں ہیں کہ شہر میں ون ویلروں کیخلاف مکمل کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ اس جان لیوا کھیل کے نتیجہ میں انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جاسکے۔
ہفتہ اور اتوار کے روز 34 ون ویلرز کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے گئے۔(جاری ہے)
چیف ٹریفک آفیسر نے کہاکہ ون ویلنگ جان لیوا کھیل ہے اسکے خاتمہ کیلئے ٹریفک پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ون ویلروں کیخلاف سخت ایکشن لینے کیلئے ہفتہ اور اتوار کے روز مختلف شاہراہوں پر تعینات وارڈنز نے 34 ون ویلروں کیخلاف مقدمات درج کرائے۔ گلبرگ 12،شادمان 12،اچھرہ 9اور ڈیفنس میں 1 مقدمہ درج کرائے۔
انہوں نے وارڈنز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ون ویلنگ کے خاتمہ کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ون ویلنگ کے خاتمہ کیلئے ٹریفک پولیس کا ساتھ دیتے ہوئے اپنے ارد گرد ون ویلنگ کرنے والوں کی فوٹو یا ویڈیو بنائیں جس میں موٹر سائیکل کا نمبر واضح نظر آتا ہو اس نمبر 0311-0214666 پر Viber یا Whatsapp کریں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار