2018ء تک صوبہ پنجاب کے ہر بچے و بچی کے سکول داخلے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، نئے مرحلے کے تحت سکولو ں میں زیرتعلیم طلبا و طالبات کو امتحانی سوالات کے 85 فیصد درست جوابات دینا ہوں گے، جس سے معیاری تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی،حکومت پنجاب کے وزراء، اور اعلی ٰافسران ایک ایک سکول اپنائیں گے

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کاپنجاب سکولز ریفارمز روڈمیپ کے ”پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب , وزیراعلیٰ کا لاہور کے دیہی علاقے میں ایک سکول اپنانے کا اعلان