قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا چالان ہوگیا

پیر 30 مارچ 2015 17:59

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا چالان ہوگیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مارچ ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا چالان ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 33سالہ کامران اکمل ورلڈکپ 2015ء میں ایک نجی ٹی وی کے لیے تجزیوں کے سلسلے میں کراچی میں قیام کے بعد لاہور واپسی پر ایئر پورٹ سے گھر جا رہے تھے کہ رنگ روڈ پر ٹریفک وارڈن نے کالے شیشے استعمال کر نے کے جرم میں ان کا چالان کر دیا،کامران کامل نے اپنی غلطی کا اعتراف کر تے ہوئے 500روپے جرمانہ ادا کر دیا جس کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل کامران اکمل کے چھوٹے بھائی عمر اکمل کا بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر نے کے جرم میں متعدد بار چالان ہوچکا ہے اور اسی سلسلے میں انہیں وارڈن سے بدتمیزی کر نے پر عدالتی کا رروائی کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ حوالات کی سیر بھی کرنا پڑی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں