لاہور سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان رہا،

ایل ایس ای 25انڈیکس285.30پوائنٹس کی کمی کے ساتھ4667.73پر بند ہو ا

پیر 30 مارچ 2015 20:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان رہا۔ایل ایس ای 25انڈیکس285.30پوائنٹس کی کمی کے ساتھ4667.73پر بند ہو ا ۔مجموعی طور پر67کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔1کمپنی کے حصص میں اضافہ۔ 31کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ35 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔مارکیٹ میں کل13لاکھ39ہزار200حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ6لاکھ47 ہزار500حصص۔ سلک بنک لمیٹڈ کے1 لاکھ44ہزار حصص۔ دیوان فاروق موٹرزلمیٹڈ کے1 لاکھ43ہزارحصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ پیکجز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت25.81روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت11.16روپے کم ہو گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں