سعودی عرب کا دفاع عالم اسلام کا دفاع ہے، سعودی عرب نے آج تک پاکستان کو جتنی امداد دی وہ بغیر شرائط کے دی‘محمد نصر اللہ خاں،

چینلز پر بیٹھے لفافہ دانشور بھول گئے ہیں پاکستانی فوج امن مشن میں کئی اور ممالک میں لڑ چکی ہے‘ تب کسی کو قومی مفاد نظر نہیں آیا؟ ‘امیرمرکزی جمعیت اہل حدیث لاہو ر

پیر 30 مارچ 2015 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) مرکزی جمعیت اہل حدیث لاہور کے امیر رانا محمد نصر اللہ خاں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا دفاع عالم اسلام کا دفاع ہے، سعودی عرب نے آج تک پاکستان کو جتنی امداد دی وہ بغیر شرائط کے دی، ٹی وی چینلز پر بیٹھے نام نہاد دانشور شاید یہ بھول گئے ہیں کہ پاکستانی فوج کئی مرتبہ امن مشن میں شامل ہو کر دوسرے کئی اور ممالک میں لڑ چکی ہے‘ اس وقت تو کسی کو پاکستان کا قومی مفاد نظر نہیں آتا؟ پاکستان کا قومی‘ ملی‘ مذہبی مفاد سعودی عرب کی غیر مشروط حمایت میں ہے۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث لاہور کے امیر رانا محمد نصر اللہ خاں نے یکم اپریل کو ”تحفظ حرمین“ ریلی کے جملہ انتظامات کے لیے بلائے گئے ٹاوٴن امراء وناظمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں بلا تفریق مذہب ومسلک پاکستانی قوم کا ساتھ دیا ہے اور ہمیشہ غیر مشروط تعاون کیا۔ جبکہ امریکہ اور اس کے حواری پاکستان کی مدد کرتے ہیں تو اپنی ظالمانہ شرائط منوا کر کرتے ہیں۔

اس لیے سعودی عرب کے خلاف منفی پروپیگنڈہ بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ ایران نے آج تک پاکستان کو سوائے فرقہ واریت کے اور کچھ نہیں دیا۔ نام نہاد دانشور اور سیاستدان کیا بھول گئے کہ ایران نے بلوچستان میں ہمیشہ پاکستان کے باغیوں کو سپورٹ کیا اور ہر مشکل گھڑی میں ایران نے پاکستان کی مخالفت کر کے بھارت کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابولوٴلوٴ فیروز مجوسی کی معنوی اولاد کا صحابہ اور مقدس شخصیات کی توہین کا خواب ہمیشہ ادھورا رہے گا۔ پاکستان میں طالبان کے خلاف ضرب عضب کی طرح کا آپریشن ہی سعودی حکومت چاہتی ہے۔ دہشت گرد‘ دہشت گرد ہوتا ہے چاہے وہ دنیا کے کسی بھی خطے میں ہو۔ ان کا خاتمہ کر کے ہی دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں