آئی سی سی کے حرکتیں دنیا کے سامنے لاؤں گا : آئی سی سی صدر مصطفی کمال

پیر 30 مارچ 2015 23:30

آئی سی سی کے حرکتیں دنیا کے سامنے لاؤں گا : آئی سی سی صدر مصطفی کمال

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ‬‎ انٹرنیشل کرکٹ کونسل کے صدر مصطفیٰ کمال نے دھمکی دی ہے کہ وہ آئی سی سی کے حرکتیں دنیا کے سامنے لائیں گے۔ ان کی جانب سے یہ دھمکی انہیں اتوار کو ورلڈکپ فائنل کے بعد ہونے والی تقریب میں ٹرافی دینے کے حق سے محروم کیے جانے کے بعد دی گئی۔

(جاری ہے)

عالمی ایونٹس کی ٹرافیاں دینے کا حق آئی سی سی کے قوانین کے تحت صدر کو حاصل ہے تاہم ورلڈکپ کی فاتح ٹیم آسٹریلیا کو یہ ٹرافی آئی سی سی چیئرمین این سری نواسن کی جانب سے دی گئی تھی جس کے بعد مصطفیٰ کمال نے الزام لگایا کہ آئی سی سی نے ان کے حقوق کا احترام نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا خیال تھا کہ اتوار کو ٹرافی انہیں دینا ہے، یہ ان کا آئینی حق تھا مگر بدقسمتی سے انہیں اس کی اجازت نہیں دی گئی اور ان کے حقوق کا مذاق اڑایا گیا لہذا وہ پوری دنیا کے سامنے آئی سی سی کے بارے میں معلومات افشاءکریں گے کہ ادارے میں کیا چل رہا ہے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان انیس مارچ کو کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل کی ایمپائرنگ پر متنازع بیان دینے کے باعث آئی سی سی کی جانب سے مصطفی کمال کو ورلڈکپ ٹرافی دینے کے حق سے محروم کیا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں