ورلڈ کپ 2015ء : پاکستان کو میگا ایونٹ سے آمدنی کی مد میں 1ارب 8کروڑ روپے ملیں گے

منگل 31 مارچ 2015 15:30

ورلڈ کپ 2015ء : پاکستان کو میگا ایونٹ سے آمدنی کی مد میں 1ارب 8کروڑ روپے ملیں گے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31مارچ ۔2015ء ) آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ 2015ء سے حاصل ہونے والے منافع میں سے پاکستان کو ملنے والی رقم کی مقدار سامنے آگئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ ورلڈ کپ سے ہونے والی آمدنی میں سے ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کو حصہ دیتا ہے اور اسی مقصد کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ 2015ء کی آمدنی کی مد میں 1ارب 8کروڑ روپے دیئے جائیں گے جس میں میچ فیس اور انعامی رقم شامل ہوگی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رقم رواں سال اگست تک پاکستان کرکٹ بورڈ کو مل جائے گی ۔یاد رہے کہ 2011ء کے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی کی جانب سے 1ارب 20کروڑ روپے ملے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں