بہترابلاغیاتی و انتظامی مہارتیں اہداف کے حصول کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں‘ ڈاکٹر فضل احمد خالد
منگل 31 مارچ 2015 16:18
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) ٰیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا ہے کہ کوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ بہترابلاغیاتی و انتظامی مہارتیں اہداف کے حصول کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں۔وہ آئی بی ایم میں یوای ٹی اور ایچ ای سی کے اشتراک سے انتظامی افسران کی8 روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے تدریسی و انتظامی سٹاف کی پیشہ وارانہ مہارتوں میں اضافہ کیلئے تربیتی ورکشاپس کا باقاعدگی سے انعقاد کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ ایک میچور انتظامی سسٹم اور سٹاف کے ساتھ یہ دوسری جامعات کیلئے رول ماڈل کا درجہ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنر مند افرادی قوت دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے لازمی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی میں مہارت عملے کی صلاحیتوں کے پنپنے کے لئے ناگزیر ہے۔
انہوں نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے شروع کردہ انتظامی تربیت کے اس سلسلے کو صحیح سمت میں اہم قدم قرار دیا جس کے مفید نتائج نکلیں گے۔ اس طرح کی تربیتی ورکشاپس غیر تدریسی عملے کو دفتری امور میں فعال بنانے میں اہم کردار اداکرتی ہیں۔ ورکشاپ میں 35 افسران نے حصہ لیا ۔ جنہیں وائس چانسلر نے سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے ،ڈائرکٹر آئی بی ایم ڈاکٹر ندیم مفتی،رجسٹرار محمد آصف بھی اس موقع پر موجود تھے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نوازشریف کی ہدایت پر ن لیگ پنجاب کا (آج) ہنگامی اجلاس طلب
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
آئی سی ٹی تعلیم سے لڑکیوں کو ایسی سکلز پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے، وزیرِ اعلی مریم نواز کا لڑکیوں کیلئے ..
گیس چوری کے خلاف کریک ڈائون جاری، پنجاب، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد میں مزید 654گیس کنکشن منقطع، 2 کروڑ ..
وزیر اعلیٰ مریم نواز لیڈی کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ کے والدین سے ملنے پویلین پہنچ گئیں
لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 206 ویں روز 7.31 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، بلڈنگ ..
اساتذہ و طلبہ کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان و ایوانِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ
کسانوں سے گندم کی خریداری سرکاری ریٹ کے مطابق کی جائے : میاں رشید منہالہ کسان بورڈ پاکستان کا کسان دشمن ..
کاہنہ:فیکٹریوں کا زہریلا دھواں شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا
وزیراعلی پنجاب سپورٹ پرائس پر گندم خریداری میں تاخیر کا فوری نوٹس لیں: رانا فاروق سعید
پنجاب بھرمیں1276ٹریفک حادثات میں09افراد جاں بحق1318زخمی ہوئے
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم