نئے ون ڈے کپتان اظہر علی نے پہلا مقصد ٹیم کو متحد کرنا قرار دیدیا
منگل 31 مارچ 2015 16:34
لاہور((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015) ) قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ون ڈے کپتان اظہر علی نے پہلا مقصد ٹیم کو متحد کرنا قرار دیا ہے۔قومی ایک روزہ ٹیم کے نئے کپتان کے اس بیان سے ایک عرصے سے جاری ان قیاس آرائیوں کی کسی حد تک تصدیق ہو چکی ہے کہ قومی ٹیم انتشار اور گروپ بندی کا شکار ہے اور کھلاڑی آپس میں متحد نہیں۔بطور کپتان اظہر علی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ کھلاڑیوں میں اتحاد کسی بھی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
39 ٹیسٹ اور 14 ون ڈے میچز کھیلنے والے اظہر نے کہا کہ میں کافی عرصے سے ون ڈے ٹیم کا حصہ تو نہیں رہا لکنے میں نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اپنی بلے بازی میں کافی بہتری پیدا کی ہے اور اب ایک اچھے بلے باز کے طور پر نمایاں نظر آنے کی کوشش کروں گا۔(جاری ہے)
ٹیم میں مشکلات پیدا کرنے والے کھلاڑیوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے تقریباً تمام کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی ہے اور وہ سب کے ساتھ خوش آئند تعلقات پر مطمن ہیں۔
کپتان نے امید ظاہر کی کہ تمام کھلاڑیوں کا مقصد پاکستان کرکٹ کو آگے بڑھانا ہے جس کے لئے کھلاڑی ان کی حمایت کریں گے۔30 سالہ کپتان نے پاکستان کی ورلڈ کپ میں کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ مشکل وقت میں ٹیم نے بہترین انداز سے خود کو سبھایلا اور مضبوط کم بیک کر کے سیمی فائنل میں رسائی کی جس سے ٹیم کی ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہترین کپتانی کرنے کے باوجود کڑی تنقید کا نشانہ بننے والے سابق کپتان مصباح الحق کی ٹیم کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان نے 5 سال بطور کپتان ٹیم کو عمدہ طریقے سے سبھاللا۔انہوں نے مزید بتایا کہ مصباح کی ون ڈے ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی جگہ پْر کرنا کافی مشکل ہوگا لکنا وہ کھلاڑیوں کی مدد سے اس ہدف کو ضرورپورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ون ڈے میں 41.09 کی اوسط رکھنے والے بلے باز نے کہا کہ مصباح کی ٹیم کے لئے غیر معمولی خدمات کو قطعی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ سابق کپتان نے ان کی بھر پور حوصلہ افزائی کی اور وہ میریلئے مشعلِ راہ ہیں۔پی سی بی کی جانب سے سلیکشن کے معاملات میں کپتان کی دخل اندازی نہ کرنے کے فیصلہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ انہیں سلیکشن کے حوالے سے مشاورت کا اختیار حاصل ہے جس پر وہ مطمئن ہیں ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ