موجودہ حکومت عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی‘ سعدیہ سہیل رانا

منگل 31 مارچ 2015 18:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31مارچ۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آ جاتاہے موجودہ حکومت پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے غریب آدمی پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کا حشر پیپلزپارٹی سے بھی بدتر ہوگا۔ حکمرانوں کو تو ہر طرف سے فوری طورپر ریلیف مل جاتا ہے لیکن عوام کو ریلیف دینے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکمرانوں نے اپنی روش نہ بدلی تو عوام ان کا حال بھی سابقہ حکمرانوں جیسا کر دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں