ٹیوٹا استاد شاگرد نظام کے تحت غیر مستند افرادی قوت کو اہل قرار دینے کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کررہی ہے‘ عرفان قیصر شیخ

منگل 31 مارچ 2015 19:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31مارچ۔2015ء) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) استاد شاگرد نظام کے تحت غیر مستند افرادی قوت کو اہل قرار دینے کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کررہی ہے،اس پروگرام کے تحت یکم اپریل سے 5 اضلاع میں 15 ٹریڈزمیں رجسٹریشن کے معیار کوپورا کرنے کے بعد غیر مستند افرادی قوت کوسرٹیفکیٹ دےئے جائیں گے جس کے بعد وہ سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے علاوہ بیرون ملک ملازمت کیلئے اہل قرار دیئے جاسکیں گے۔

ان خیالات کااظہار چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے استاد شاگرد نظام پروگرا م کے اجراء کے حوالے سے منقدہ اجلاس میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی ، جنرل منیجرز اظہر اقبال شاد ،حامد غنی انجم ، عبدالقیوم اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 5 اضلاع کے 26اداروں میں پروگرام شروع کرنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

ان اداروں میں لاہور کے سات زنانہ اور چھ مردانہ ،گجرات میں ایک زنانہ اور ایک مردانہ ، ساہیوال میں ایک زنانہ اورتین مردانہ ، فیصل آباد میں دو زنانہ اور دو مردانہ ، اور گجرات میں ایک زنانہ اور دو مردانہ شامل ہیں۔ان اداروں میں مردوں کے لئے ، مشینسٹ ، موٹر سائیکل میکینک، الیکٹریشن، آٹو کیڈ (سول) ، ایچ وی اے سی آر،ویلڈر ، پلمبر، بلڈنگ پینٹر، میسن ، سٹیل فکسر، آٹو مکینک (پٹرول) ، آٹو الیکٹریشن ، عورتوں کیلئے مشین ایمبرائیڈری اور بیوٹیشن جبکہ مردوں اور عورتوں کے لئے ٹیلرنگ کے ٹریڈز میں رجسٹریشن دی جائے گی۔

چیئرپرسن ٹیوٹا نے مزیدبتایاکہ استاد شاگرد نظام کے تحت غیر مستند افرادی قوت کا اہل یکم اپریل کے بعد ہر اتوار سے رجسٹریشن حاصل کر سکتا ہے۔ رجسٹریشن کے بعد تربیتی اور عملی تعلیم کے حساب پر مبنی خود تشخیصی بنیاد پر سرٹیفکیٹ دیا جائے گا جس سے پاکستان اور بیرون ملک ملازمتوں کے حصول میں مدد ملے گی۔ پانچ اضلاع میں Recognition of Prior Learning (RPL) کے کامیاب آغاز کے بعدیہ پروگرام صوبہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں