لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ،37کمپنی کے حصص میں اضافہ،

سب سے زیادہ کمی اینگرو کارپوریشن لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت10.99روپے کم ہو گئی

منگل 31 مارچ 2015 19:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31مارچ۔2015ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر117کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا جبکہ37کمپنی کے حصص میں اضافہ علاوہ ازیں 2کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ78 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ایل ایس ای 25انڈیکس 355.39پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ4966.45پربندہوا۔مارکیٹ میں کل20لاکھ6ہزار900حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

جبکہ گزشتہ روز13لاکھ39ہزار200حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ12لاکھ75 ہزار500حصص۔ دیوان سلمان فائبر لمیٹڈ کے1 لاکھ70ہزار حصص۔ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے1 لاکھ45ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضافہ ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت4.76روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی اینگرو کارپوریشن لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت10.99روپے کم ہو گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں