قومی کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت ختم ہو گئی ،نئے کنٹریکٹ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

منگل 31 مارچ 2015 21:47

قومی کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت ختم ہو گئی ،نئے کنٹریکٹ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت ختم ہو گئی ،جلد نئے کا کنٹریکٹ کا اعلان کیا جائے گا جس میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔دسمبر 2014ء میں سینٹرل کنٹریکٹ کی معیاد پوری ہونے کے بعد تین ماہ کی توسیع دی گئی تھی۔ پی سی بی کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں اظہر علی اور سرفراز احمد کو کپتانی اور نائب کپتانی ملنے کے بعد ترقی کا امکان ہے انہیں اے کیٹیگریز میں جگہ مل سکتی ہے۔

(جاری ہے)

سینٹرل کنٹریکٹ میں بی کیٹیگری سے عمر اکمل اور احمد شہزاد کی تنزلی کا بھی امکان ہے کیونکہ عالمی کپ میں دونوں کھلاڑی توقعات پر پورا نہیں اترے اس کے علاوہ چیف کوچ وقار یونس نے بھی ان کے خراب رویے کی شکایت کی۔ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار بولنگ پر فاسٹ بالر وہاب ریاض کو بھی ترقی ملنے کا امکان ہے جو پرانے معاہدے کے مطابق ڈی کیٹگری میں تھے ۔ آل راؤنڈر فواد عالم کو بھی ترقی مل سکتی ہے جبکہ کچھ نئے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں