دورہ بنگلا دیش کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 6اپریل کو لگے گا

منگل 31 مارچ 2015 22:05

دورہ بنگلا دیش کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 6اپریل کو لگے گا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) دورہ بنگلا دیش کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 6اپریل کو لگے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج ( بدھ ) متوقع ہے جس میں مختلف کرکٹرز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ دورہ بنگلا دیش میں قومی کرکٹر سعید اجمل کی واپسی کا قوی امکان ہے۔ ہیڈ کوچ وقار یونس اور دیگر کوچز 5اپریل کو وطن واپس پہنچیں گے اور ان سے فون پر بھی مشارت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

دورہ بنگلہ دیش کے لئے 6اپریل کو تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کو بنگلا دیش سیریز کے لیے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔اسٹار بلے باز عمر اکمل کو بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں نمائندگی سے محروم کر دیا جائے گا۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے ٹیم حکام عمر اکمل کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے اور پھر باقی کے چھ میچز میں 164سے ٹیم انتظامیہ ناخوش ہو گئی اب کہا جا رہا ہے کہ نوجوان بیٹسمین کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت سے کم بیک کرنا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں