ینگ ڈاکٹرز سروس سٹرکچر کے مطالبے پر عملدرآمد کیلئے دوبارہ سڑکوں پر آ گئے،آؤٹ ڈورز میں ہڑتال ،مختلف شاہراہوں پر دھرنے
ہڑتال کے باعث آؤٹ ڈور ز میں آنیوالے ہزاروں مریض بغیر علاج معالجے گھروں کو واپس لوٹ گئے ،دھرنوں کے باعث اہم شاہراہیں ٹریفک کے لئے بند رہیں،ملحقہ شاہراہوں پر بھی ٹریفک کا نظام معطل رہا، آئندہ ہفتے کے دوران دوبارہ اسی طرز پر احتجاج کیا جائیگا،مطالبات منظور نہ کیے گئے تو احتجاج میں شدت آ جائیگی‘ عہدیداروں کی گفتگو
منگل 31 مارچ 2015 22:50
لاہور/فیصل آباد/ملتان/بہاولپور / ڈی جی خان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں لاہو رسمیت صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور زمیں ہڑتال کر کے مرکزی شاہراہوں پر دھرنے دئیے جس سے ٹریفک کا نظام گھنٹوں معطل رہا ،ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مختلف نوعیت کے شیڈول آپریشن ملتوی کر دئیے گئے جبکہ آؤٹ ڈور ز میں آنے والے ہزاروں مریض بغیر علاج معالجے گھروں کو واپس لوٹ گئے ،ینگ ڈاکٹرز کی طرف سے لاہور کی اہم شاہراہوں کو بلاک کرنے سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا جسکی وجہ سے عام شہری بھی شدید مشکلات کا شکار رہے ۔
تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز نے پنجاب حکومت کی طرف سے سروس سٹرکچر پر عملدرآمد کا وعدہ پورا نہ ہونے اور دیگر مطالبات کے حق میں لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور زمیں ہڑتال کی جسکے باعث علاج معالجے کی غرض سے آنے والے ہزاروں مریض اور انکے عزیز و اقارب شدید اذیت میں مبتلا رہے ۔(جاری ہے)
ینگ ڈاکٹرز نے اپنے اعلان کے مطابق لاہور میں کنال روڈ ،جناح انڈر پاس ،فیروز پور روڈ،مال روڈ ، جیل روڈ ،نیلا گنبد ،سرگودھا روڈ ،فیصل آبادروڈ یا بھیمرروڈگجرات ،مری روڈ تا پنڈی جیل روڈ ،ملتان رحیم یارخان روڈ اوربہاولپور روڈ تا ڈی جی خان شاہراہ کو بلاک کر کے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا اور دھرنے دئیے جسکے باعث ٹریفک کا نظام معطل رہاجس سے ملحقہ شاہراہیں بھی دباؤ بڑھنے سے جام ہو گئیں ۔
لاہور کی اہم شاہراہیں بند ہونے سے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا جسکی وجہ سے شہریوں کے معمولات بری طرح متاثر ہوئے ۔ ینگ ڈاکٹرز شاہراہیں بند کر کے اپنے مطالبات کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔ اس موقع پر پولیس کی طرف سے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
ملتان کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سروس اسٹرکچر کی بحالی اور دیگر مطالبات کے حق میں کام چھوڑ ہڑتال کی گئی ۔ ڈاکٹرز نے نشتر ہسپتال سے جیل روڈ تک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔ فیصل آباد کے سول اور الائیڈ ہسپتالوں میں بھی ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کی جبکہ اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز سول اور الائیڈہسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرے کرکے مطالبات کے حق میں اور حکومت پنجاب کیخلاف نعرے بازی کی۔ رحیم یار خان میں شیخ زیدہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کی اور احتجاجی ریلی نکالی۔ینگ ڈاکٹرز کے عہدیداروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین سال قبل منظور کیے جانیوالے سروس اسٹرکچر پر عمل درآمد کرایا جائے ، گریڈ 18 میں براہ راست بھرتیاں کی جائیں اور تمام ڈاکٹروں کو اگلے گریڈ میں ترقیاں بھی دی جائیں ۔ ہاؤس آفیسرز ، ٹرینی ڈاکٹرز کو تنخواہ ادا کی جائے اور ڈاکٹروں کی موجودہ تنخواہ میں بھی اضافہ کیا جائے جبکہ مریضوں کے لئے سہولتوں میں اضافہ کیا جائے ۔ ینگ ڈاکٹرز کے عہدیداروں کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران دوبارہ اسی طرز پر احتجاج کیا جائے گا اوراگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو آنے والوں دنوں میں احتجاج میں شدت آ جائے گیمتعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
ڈی جی ایل ڈی اے کا جوہر ٹائون جی ون مارکیٹ کمرشل زون کا دورہ، مارکیٹ کی ری ماڈلنگ کا پلان طلب
کمشنر لاہور کی زیر صدارت پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچز کی سکیورٹی و انتظامات کے حوالے سے اجلاس
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
ا*فسادات کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق انکشاف ، رپورٹ تیار
ج*پنجاب کے ہسپتالوں میں انجیوگرافی کی سہولیات آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
ج*نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کراچی سے منصورہ پہنچ گئے
ج*لیسکو صارفین پر 83 کروڑ یونٹس کی اووربلنگ کیس ہوشربا ہی: لیاقت بلوچ
ڈرگ فری پنجاب ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
کمشنر کی زیر صدارت وزیر اعلی پنجاب کے لاہور ڈویلپمنٹ ری ویمپنگ پروگرام بارے اجلاس
عوا م کو ریلیف کی فراہمی وزیراعلی پنجاب کا مشن ہے، صوبائی وزیر معدنیات
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال