ڈاکٹر عبدالقدیر خاں آج اپنی 78ویں سالگرہ منائیں گے

منگل 31 مارچ 2015 22:55

ڈاکٹر عبدالقدیر خاں آج اپنی 78ویں سالگرہ منائیں گے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء ) ایٹم بم کے خالق محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خاں آج ( بدھ ) کو اپنی 78ویں سالگرہ منائیں گے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالقدیر خاں یکم اپریل1936ء کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے۔ نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خاں نے پاکستان کو ایٹم بم کا تحفہ دیکر دنیا بھر میں ناقابل تسخیر بنا دیا ۔ان کی پاکستان کیلئے خدمات کے صلہ میں 14اگست1989ء اور23مارچ 1999ء کو انہیں نشان امتیاز سے نوازا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں