پی سی بی گورننگ بورڈ نے آئندہ پانچ برسوں کیلئے براڈ کاسٹنگ حقوق پی ٹی وی اور ٹین سپورٹس کو مشترکہ طور پر الاٹ کرنیکی منظوری دیدی

آئندہ پانچ برسوں کیلئے کرکٹ کے فروغ کیلئے مربوط پروگرام تشکیل دینے کا فیصلہ ،ملک بھر میں کرکٹ کے موجودہ ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے جائیں گے ، چیئرمین شہر یار خان کی زیر صدارتگورننگ بور ڈ کا 34 واں اجلاس ،نئے کپتان اظہر علی اور نئی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون الرشید اور اراکین کی تشکیل کی بھی باضابطہ توثیق

منگل 31 مارچ 2015 23:02

پی سی بی گورننگ بورڈ نے آئندہ پانچ برسوں کیلئے براڈ کاسٹنگ حقوق پی ٹی وی اور ٹین سپورٹس کو مشترکہ طور پر الاٹ کرنیکی منظوری دیدی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ نے آئندہ پانچ برسوں کے لئے کرکٹ کے فروغ کے لئے مربوط پروگرام تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا جسکے تحت ملک بھر میں کرکٹ کے موجودہ ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے جائیں گے ،گورننگ بورڈ نے آئندہ پانچ برسوں کے لئے براڈ کاسٹنگ حقوق پی ٹی وی اور ٹین سپورٹس کو مشترکہ طور پر الاٹ کرنے کی بھی منظوری دے دی ۔

پی سی بی گورننگ بور ڈ کا 34 واں اجلاس گزشتہ روز چیئرمین شہر یار خان کی صدارت میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوا ۔ جس میں نجم سیٹھی، منصور مسعود خان ،شکیل شیخ،گل زادہ ،امجد لطیف ،یوسف نسیم کھوکھر ،بدر منظور خان ، پروفیسر اعجاز احمد فاروقی اور براڈ کاسٹنگ رائٹس کمیٹی کے چیئرمین احسان مانی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کے معاملات بھی زیر بحث آئے ا ور بتایا گیا اس حوالے سے کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کر رہی ہے ۔

اجلاس میں ون ڈے ٹیم کے لئے نئے کپتان اظہر علی اور نئی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون الرشید اور اراکین کی تشکیل کی بھی باضابطہ توثیق کی گئی۔ اجلاس کے دوران چیئرمین پی سی بی نے اراکین کو بریفنگ میں بتایا کہ کرکٹ ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے پانچ سالہ سٹریٹجک پلان تیار کیا جا رہا ہے جسے بورڈ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد اور راولپنڈی میں نئی ریجنل اکیڈمیاں بھی تشکیل دی جائیں گی جبکہ ملتان اور کراچی میں پہلے سے موجود اکیڈمیوں کے معیار کو بہتر بناتے ہوئے انہیں آپریشنل کیا جائے گا۔

چیئرمین بورڈ نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کی بحالی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے اہم ایسوسی ایٹ ارکان ممالک کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں جسکے لئے ہماری کوششیں بھی جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں