کیتھولک چرچ سے ملنے والا ہاتھ دہشتگرد نہیں ہلاک ہونیوالے آکاش مسیح کا تھا‘ فرانزک رپورٹ

منگل 31 مارچ 2015 23:05

کیتھولک چرچ سے ملنے والا ہاتھ دہشتگرد نہیں ہلاک ہونیوالے آکاش مسیح کا تھا‘ فرانزک رپورٹ

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) یوحنا آباد خود کش دھماکوں کے بعد جائے وقوعہ سے ملنے والا ہاتھ دہشتگرد نہیں بلکہ سانحے میں جاں بحق ہونیوالے آکاش مسیح کا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق فرانزک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اور حساس اداروں کی طرف سے جائے وقوعہ سے ملنے والے ہاتھ کو دہشتگردکا ہاتھ قرار دیا جارہا تھا لیکن فرانزک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہاتھ سانحے میں جاں بحق ہونے والے آکاش مسیح کا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں