صنعتی اداروں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ‘ افتخار بشیر

بدھ 1 اپریل 2015 13:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کی سہولت ختم کرنا افسوسناک امر ہے ،ساڑھے66کروڑ کے وافر فنڈز ہونے کے باوجود انجکشن، میڈیسن اور پی سی آرٹیسٹ کٹس کی خریداری نہ کرنا بیڈگورننس کی انتہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی نااہلی کے باعث ناقص پانی کی فراہمی سے ہیپاٹائٹس مرض میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے اور مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کی سہولت ختم ہونے اور ادویات کی عدم فراہمی سے ہیپاٹائٹس کے چالیس ہزار سے زائد مریض علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم ہوگئے ہیں ۔

بلال شیرازی نے کہا کہ ہیپاٹائٹس مرض کا علاج انتہائی مہنگا ہے اور غریب مریض اس کا پرائیویٹ علاج کروانے کی سکت نہیں رکھتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی دور میں ہسپتالوں میں وافر ادویات فراہم کی جاتی ہیں اور مریضوں کا مفت علاج معالجہ کی سہولیات میسر تھیں لیکن آج شہباز شریف روڈزپروگرام کیلئے تو150ارب سے زائد موجود ہیں جنگلہ بس کے لیے اربوں کے فنڈز جبکہ غریب مریضوں کے علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی کیلئے فنڈز نہ ہونا مریضوں کا استحصال ہے انہوں نے کہا کہ حکومت فی الفور ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں