قوم پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی بد دیانتی کو جان چکی ہے ‘ انجینئر یاسر گیلانی

بدھ 1 اپریل 2015 13:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ میاں برادران اور زرداری اینڈ کمپنی کی پاکستان سے محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتاہے کہ دونوں خاندانوں نے ملک میں پیسہ رکھنے کی بجائے بیرون ملک رکھا ہوا ہے اور دوسروں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا کہہ رہے ہیں یہ ہی وجہ ہے تحریک انصاف کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

قوم پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی بد دیانتی کو جان چکی ہے قوم نے زرداری اور نواز شریف مک مکا کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میاں مبشر یعقوب، ملک ذکاء اللہ، جاوید دستگیر، ملک ناصر علی، بابو عاطف اسلم، بابو غلام مصطفی، چوہدری یعقوب نمبردار، ملک مصباح الحسین اور اعجاز احمدکے ہمراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں