17 واں نیشنل سینئر زکرکٹ کپ‘ملتان وائٹس نے ملتان ہیروز کو 8 وکٹوں سے ،ملتان جناح نے ملتان ٹائیگرز کو 9 وکٹوں سے ہرادیا
بدھ 1 اپریل 2015 13:53
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) 17 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے مقابلے جاری ،ایمرسن کالج ملتان کی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں ملتان وائٹس نے ملتان ٹائیگرز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ ملتان ہیروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 23.5 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 83 رنز بنائے۔ وسیم شیخ نے 27 اور افتخار بخاری نے 16 رنز بنائے۔ ملتان وائٹس کی طرف سے جاوید ملک نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5/10، نعیم اقبال 4/25 اور اخلاق احمد نے 1/11 وکٹ حاصل کیں۔
جواب میں ملتان وائٹس نے 14.3 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ ذاکر حسین نے 18 جبکہ جاوید ملک نے 38 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ ملتان ہیروز کی طرف سے منصور شاہ نے 1/20 اور صفدر شاہ نے 1/5 وکٹ حاصل کیں۔(جاری ہے)
عامر عطا ، ارشاد سونی امپائر جبکہ محمد اکبر سکورر تھے۔ اسی سلسلے کا دوسرا میچ ملتان جناح اورملتان ٹائیگرز کے درمیان انضمام الحق اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جو کہ ملتان جناح نے 9 وکٹوں سے جیت لیا۔
ملتان ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 30 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔ ممتاز نیاز ی نے 57، عامر بیگ 21، ندیم حیدر 20 اور الیاس صدیقی نے 18رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ ملتان جناح کی طرف سے محمد ارشاد نے 4/22، عبدالوہاب 2/22، ڈاکٹر ندیم منظور 1/12، ندیم حیدر 1/32 اور محمد لال نے 1/36 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں ملتان جناح نے 21.1 اوورز میں 1 کھلاڑی کے نقصان پر مطلوبہ سکورا کرلیا۔ ندیم اختر نے 86 رنز ناٹ آؤٹ اور عابد محمود نے 67 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ ملتان ٹائیگرز کی طرف سے اصغر بھٹی نے 1/27 وکٹ حاصل کی۔ ہاشم علی، محمد یوسف امپائر جبکہ قیصر عباس سکورر تھے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان میں حکومتوں کو بنانے یا گرانے میں سعودی عرب کا کبھی کردار نہیں رہا ‘ ساجد میر
آئی ایم ایف کیساتھ ایک اور ڈیل ،پھر 2016کی طرح خیرباد کہا جائے گا‘ رانا مشہود
پاکستان کو بھی آئی ٹی حب بنائیں گے،شزہ فاطمہ
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا ہربنس پورہ وئیر ہا س کا دورہ ، انتظامیہ نے دستیاب سامان بارے بریفنگ دی
لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، مزید 9 ملزمان گرفتار، بھاری جرمانے عائد، ترجمان
مسابقتی کمیشن نے مہنگی مرغی کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز سے جواب طلب کر لیا
موبائل رجسٹریشن سسٹم ( کل ) بحال ہو جائے گا
پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8فیصد کمی ہوگئی
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ
برائلر گوشت ، انڈوں کی قیمت مستحکم رہیں
مسلم حکمرانوں کو متحدہوکر فلسطینیوں کیساتھ کھڑا ہوناچاہیے ‘سنی علما کونسل
عوام گھروں سے نکلیں پی ٹی آئی امیدواروں کوکامیاب بنائیں‘فرخ جاوید مون
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ مکمل واپس بنی گالا سب جیل منتقل کر دیاگیا
-
آئی ایم ایف کیساتھ ایک اور ڈیل ،پھر 2016کی طرح خیرباد کہا جائے گا‘ رانا مشہود
-
وفاقی وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف /ورلڈ بینک کےا جلاس کے موقع پر مصروفیات، اہم شخصیات سے ملاقاتیں
-
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے انٹر نیشنل فنانس کارپوریشن کےڈ پٹی انڈر سیکرٹری برینٹ نیمین کی ملاقات
-
معروف عالم دین ڈاکٹراسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منایا جائے گا
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی،رانا اشرف خان
-
جس بھروسے کے ساتھ مجھے واپس لایا گیا ہے اس پر پورا اترنے کا پریشر ہے، محمد عامر
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ (کل)کھیلا جائے گا
-
ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیزٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
-
محکمہ داخلہ پنجاب کی ضمنی انتخابات کے دوران موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش
-
وزیرخزانہ سے ورلڈ بینک کے علاقائی نائب برائے جنوبی ایشیاء سے ملاقات ،مختلف امورپر غور