پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی واؤچر سکیم کے تحت 16 لاکھ بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں‘ عرفان دولتانہ

بدھ 1 اپریل 2015 16:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی واؤچر سکیم کے تحت 16 لاکھ بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں، پنجاب میں سفارش کے بغیر میرٹ کی بنیاد پر ایک لاکھ سے زائد اساتذہ بھرتی کئے گئے ہیں جنہیں بہترین اور معیاری تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں سفارش، رشوت، کرپشن، دھونس اور دھاندلی کے کلچر کو دفن کر دیا گیا ہے اور تمام اداروں میں بھرتیاں صرف میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر ہو رہی ہیں۔ لاکھوں طلبا و طالبات کو میرٹ پر ہی لیپ ٹاپ دیئے گئے ہیں اور صوبے کے تمام سکولوں میں آئی ٹی لیبز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیفڈ کے اشتراک سے پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پروگرام بھی کامیابی سے جاری ہے اور اس کے تحت نوجوانوں کو مختلف فنون کی تربیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے 20 سال قبل ہمارا بھارت کے ساتھ تقابلی جائزہ لیا جاتا تھا لیکن آج ہم سری لنکا، بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ ہمیں دہشت گردی، انتہاپسندی اور توانائی کے بحرانوں نے گھیر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں