محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ 9اپریل کو ہوگا

بدھ 1 اپریل 2015 16:51

محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ 9اپریل کو ہوگا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم اپریل ۔2015ء )مشکوک باؤلنگ ایکشن کے بعد پابندی کا شکار پاکستانی آل راؤنڈ محمد حفیظ کے نئے ایکشن کا ٹیسٹ 9اپریل کو چنائی میں ہوگا ۔ پی سی بی حکام کے مطابق آئی سی سی 9اپریل کو چنائی کی راما راما چندرا یونیورسٹی میں آف سپنر کے نئے ایکشن کا ٹیسٹ لے گی ۔

(جاری ہے)

نومبر 2014ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی میں محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد انہیں انٹر نیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کر نے سے روک دیا گیا تھا اور بعد ازاں لندن میں ہوئے ٹیسٹ میں حفیظ کی رپورٹ میں انکی کہنی کا خم 15ڈگری سے زیادہ ہونے کی تصدیق ہوگئی تھی ۔ذرائع کے مطابق آل راؤنڈ ر نے ماہرین کے ساتھ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنا باؤلنگ ایکشن درست کرلیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں