ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈا ؤن،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میں739چھاپے

گرانفروشی پر1,12,200 روپے جرمانہ عائد،12 افراد کے خلاف مقدمات درج،21 افراد گرفتار ،9افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

بدھ 1 اپریل 2015 18:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 739مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر77 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,12,200 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

12افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر21افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے09افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں