ماتحت عدلیہ کے ججوں کو زیر التواء مقدمات نمٹانے کا ہدف دیدیا ہے ‘ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

بدھ 1 اپریل 2015 19:43

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منظور احمد ملک نے کہا ہے کہ ماتحت عدلیہ کے ججوں کو زیر التواء مقدمات نمٹانے کا ہدف دیدیا ہے اور امید ہے کہ ججز کے تعاون اور وکلاء کی معاونت سے زیر التواء مقدمات جلد نمٹانے میں کامیاب ہو جائینگے،نئے ججوں کی تعیناتیوں کے بار سے مشاورت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کی جانب سے دئیے گئے استقبالئے کے موقع پر ہائیکورٹ کے ججز کے ہمراہ بارکے دورے کے موقع پر گفتگو میں کیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے صدر پیر مسعود چشتی نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ چیف جسٹس لاہور ہائیکور ٹ جسٹس منظور احمد ملک اور دیگر معززججز کا استقبال کیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ نئے ججوں کی تعیناتیوں بار مشاورت کی جائے گی،ماتحت عدلیہ کے اچانک دورے کے موقع پر نئے عدالتی اوقات کار کے مطابق تمام ججوں کو عدالتی امور نمٹاتے دیکھ کر خوشی ہوئی، امید ہے کہ ججز دئیے گئے ہدف کے مطابق تمام زیر التواء مقدمات کو جلد نمٹائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں