مہذب و پرامن معاشرے کی تشکیل اور انتہاپسندی کے رجحانات میں کمی لانے کیلئے تعلیم موثر ترین ہتھیار ہے‘ سردار شیر علی گورچانی
ملک کو درپیش دہشت گردی، انتہاپسندی، غربت اور بے روزگاری جیسے مسائل پر قابو پانے کیلئے تعلیم کا فروغ انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘ قائمقام اسپیکر
بدھ 1 اپریل 2015 20:07
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خاں گورچانی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش دہشت گردی، انتہاپسندی، غربت اور بے روزگاری جیسے مسائل پر قابو پانے کیلئے تعلیم کا فروغ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،مہذب و پرامن معاشرے کی تشکیل اور انتہاپسندی کے رجحانات میں کمی لانے کیلئے تعلیم موثر ترین ہتھیار ہے،تعلیم کی اسی اہمیت کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صوبے کے کونے کونے میں علم کی کرنیں بکھیرنے کیلئے انتہائی موثر اقدامات کئے ہیں، پنجاب سکولز ریفارمز روڈمیپ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے اور اس پروگرام پرموثر عملدرآمد کے ذریعے تعلیم عام کرنے میں مدد مل رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت شعبہ تعلیم کی بہتری کیلئے اربوں روپے کے وسائل دیئے ہیں اور آئندہ بھی دیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اہداف کے حصول کیلئے انتھک محنت اور ٹیم ورک کے طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے اربوں روپے کے لاکھوں لیپ ٹاپ میرٹ پر تقسیم کئے ہیں۔
طلبا و طالبات کو میرٹ پر ٹیبلٹس دینے کا پروگرام بھی بنایا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ڈیجیٹل لائبریریوں کے قیام کا فیصلہ بھی کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کے تمام اقدامات صوبے میں علم کی کرنیں پھیلانے میں ممد و معاون ثابت ہو رہے ہیں۔ دنیا میں ترقی اورخوشحالی کے لئے ہمیں حصول تعلیم پر ” کامل توجہ “ دینا ہو گی کیونکہ تعلیم ہی واحد راستہ ہے جس پر چل کر ہم اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری نسل میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور ہمارے نوجوان پوری دنیا میں جا کر اپنی صلاحیتوں کو لوہا منوا رہے ہیں موجود حکومت نے قومی مسائل پر بھر پور توجہ دی ہے ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار