ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کے کنٹریکٹ میں مزید ایک سال توسیع کا امکان

بدھ 1 اپریل 2015 20:39

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) حکومت نے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان کے کنٹریکٹ میں مزید ایک سال کی توسیع کا فیصلہ کر لیا ، آفتاب سلطان کے کنٹریکٹ کی مدت آج جمعرات کو ختم ہونے پر مزید ایک سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی بی کے عہدے پر فائض آفتاب سلطان کے کنٹریکٹ کی مدت آج دو اپریل کو ختم ہو جائے گی تاہم حکومت نے انکی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کنٹریکٹ میں ممکنہ طو رپر مزید ایک سال کی توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے آج نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ آفتاب سلطان پولیس کے چوتھے کامن سے تعلق رکھتے ہیں اوروہ آئی جی پنجاب کے عہدے پر بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں