یکم اپریل کو پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے حکمرانوں نے عوام کو اپریل فول بنایا ‘ فرید پراچہ

بدھ 1 اپریل 2015 20:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء)جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ یکم اپریل کو پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے حکمرانوں نے عوام کو اپریل فول بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

براہ راست ٹیکسوں میں اضافہ کی بجائے بالواسطہ ٹیکس بڑھائے جارہے ہیں اور جی ایس ٹی کی شرح میں اضافہ کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود عوام تک مکمل کمی کو پہنچنے نہیں دیا گیا ،جو تھوڑی بہت کمی ہوئی بھی اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچے ۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور عوام کو عالمی مارکیٹ کے مطابق مکمل رعایت دی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں