سعودی حکومت کو اپنی تمام پالیسیاں امت مسلمہ کے جذبات اورمفادات کو پیش نظررکھتے ہوئے ترتیب دینا ہوں گی ‘ مولانا عبدالرؤف فاروقی

حرمین شریفین کے دفاع کے لیے بنایا جانے والاچھ دینی جماعتوں کااتحاد حرمین شریفین کے تقدس اوردفاع کاشعوربیدارکرنے اور ملک سے فرقہ واریت کاخاتمہ کرنے میں اہم کرداراداکرے گا‘ مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام

بدھ 1 اپریل 2015 20:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری اورتحریک دفاع حرمین شریفین کے سربراہ مولاناعبدالرؤف فاروقی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے دفاع کے لیے بناے جانے والاچھ دینی جماعتوں کااتحاد حرمین شریفین کے تقدس اوردفاع کاشعوربیدارکرنے اور ملک سے فرقہ واریت کاخاتمہ کرنے میں اہم کرداراداکرے گا۔

انہوں نے واضح کیاکہ یہ اتحاداسلامی عقیدے کے مطابق بنایا گیاہے اس کا تعلق نہ توموجودہ ملکی سیاست سے ہے اورنہ ہی یہ کسی فرقہ وارانہ مہم کا حصہ بنے گا۔بلکہ اس اتحادکے ذریعے امریکہ اوراس کے اتحادیوں کی طرف سے امت مسلمہ کوفرقہ وارانہ آگ میں جھونکنے کی ناپاک کوششوں کوقومی یکجہتی کے ذریعہ ناکام بنایاجاے گا۔مولاناعبدالرؤف فاروقی نے ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولاناسمیع الحق کے ساتھ ٹیلی فونک مشاورت کے بعد ایک اخباری بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کو اپنی تمام پالیسیاں امت مسلمہ کے جذبات اورمفادات کو پیش نظررکھتے ہوئے ترتیب دینا ہوں گی ہم سمجھتے ہیں کہ اسلام دشمن قوتوں کااتحادامریکہ کی قیادت میں حرمین شریفین کو نقصان پہنچاناچاہتاہے ،مولانافاروقی نے کہاکہ ایسی صورت پیش آئی توامت کا بچہ بچہ حرمین کے دفاع کافرض ادا کرے گا۔ انہوں نے حکو مت سے اپیل کی کہ سعودی حکومت کی ہر ممکن امداد کی جائے اور اس سلسلے میں کسی بیرونی دباؤ کی پرواہ کرنے کی بجائے پاکستانی قوم کے جذبات کااحترام کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں