سراج الحق نے زبیر احمد گوندل کو شباب ملی پاکستان کا صدر مقرر کر دیا

بدھ 1 اپریل 2015 21:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مشاورت کے بعد سابق طالب علم رہنما زبیر احمد گوندل کو آئندہ دو سال کے لیے شباب ملی پاکستان کا صدر مقر ر کیاہے ۔

(جاری ہے)

زبیر احمد گوندل پنجاب یونیورسٹی کے ناظم ، صوبہ پنجاب کے ناظم ، اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ اور متحدہ طلبہ محاذ پاکستان کے صدر رہے ہیں ۔ اس وقت وہ امیر جماعت اسلامی ضلع سرگودہا کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں ۔زبیر احمد گوندل حلقہ 65 سرگودہا سے جماعت اسلامی کی طر ف سے الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں ۔ زبیر احمد گوندل نے شباب ملی پاکستان کے مرکزی آفس منصورہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں