الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی امیدواروں کی فہرست جاری کر دی

بدھ 1 اپریل 2015 22:11

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈزمیں بلدیاتی امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔لاہور کے2کنٹونمنٹ بورڈز کی 20 نشستوں کیلئے 7 خواتین سمیت 260امیدوارسامنے آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 2سے4اپریل تک کی جائیگی جبکہ پولنگ25 اپریل کو ہوگی۔ملک بھر کے کنٹونمنٹ علاقوں میں 24برس بعدبلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔انتخابی سرگرمیاں شروع ہوتے ہی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اورامیدواروں نے اپنی انتخابی حلقوں میں عوامی رابطہ مہم شروع کر دی۔ 260مرد امیدواروں کے ساتھ 7خواتین بھی میدان میں ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں