چینی صدر کے دورہ پاکستان سے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے ‘ سید نبیل ہاشمی
ملک میں امن وامان بہتر ہونے سے صنعتی و تجارتی سرگرمیاں بڑھی ہیں‘ سابق چیئرمین پاپام
بدھ 1 اپریل 2015 22:25
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پاپام کے سابق چیئرمین سید نبیل ہاشمی نے کہا ہے کہ اگر حکومت چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کیلئے آسان شرائط پر قرضوں کا بندوبست کر دے تو آئندہ پانچ برسوں میں پاکستان کی جی ڈی پی کی گروتھ 8فیصد تک پہنچ سکتی ہے ،ملک میں امن وامان بہتر ہونے سے صنعتی و تجارتی سرگرمیاں بڑھی ہیں جبکہ چینی صدر کے دورہ پاکستان سے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے ،پاک چین اقتصادی راہداری اور اورنج ٹرین کے منصوبوں سے پاکستان تیز ترین ترقی کرنے والے ممالک میں شامل ہو جائے گا اور وہ وقت دور نہیں جب وزیراعظم نوازشریف کی حکومت کی معاشی پالیسیوں کے نتیجہ میں پاکستان دنیا میں ایشین ٹائیگر بن کر ابھرے گا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت بہتر ہونے اور اقتصادی پالیسیوں کے تسلسل کے باعث آئی ایم ایف نے قرضے کی چھٹی قسط جاری کر دی ہے جو حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے ۔(جاری ہے)
ضرب عضب اور کراچی آپریشن کی وجہ سے کاروباری برادری نے سکون کا سانس لیا ہے ۔ملک میں امن وامان بہتر ہونے سے صنعتی و تجارتی سرگرمیاں بڑھی ہیں۔اللہ تعالی کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو یہ تحفہ دیا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخ ساز کمی ہوئی جس کی وجہ سے پاکستان میں نہ صرف معیشت بہتر ہوئی بلکہ افراط زر کی شرح کم ہونے سے مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی۔
ایک سوال کے جواب میں پاپام کے سابق چیئرمین نے بتایا کہ مجھے توقع ہے کہ جس تیزی سے پاکستان میں اقتصادی ترقی ہو رہی ہے جی ڈی پی کی شرح پانچ فیصد تک پہنچ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس کی شرح کم کرنے سے آٹو موبیل انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور توقع ہے کہ اس کی سالانہ گروتھ 30فیصد تک پہنچ جائے گی تاہم حکومت کو بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے ۔انہوں نے حکومت کو تجویز دی کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران چینی کمپنیوں کے ساتھ نجی شعبے کے ساتھ بھی معاہدے کئے جائیں جو ملکی معیشت کے لئے سود مند ثابت ہوں گے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر حکومت چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کیلئے آسان شرائط پر قرضوں کا بندوبست کر دے تو آئندہ پانچ برسوں میں پاکستان کی جی ڈی پی کی گروتھ 8فیصد تک پہنچ سکتی ہے ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران بازو فریکچر ہوا، اداکارہ میرا
سنگیتا کی چھوٹی بہن و اداکارہ حنا رضوی نے شادی کرلی
ماڈل ٹائون کچہری میں سول عدالتوں کی منتقلی کے بعد وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے،لاہور بار ایسوسی ..
خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے والے پرنسپل کو ڈائریکٹرسپورٹس بنا دیا گیا
صوبائی دارالحکومت میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ اتوار کو ہو گی
کمشنر لاہور کا سرکاری قیمتوں پر روٹی و نان کی فروخت کا جائزہ لینے کیلئے گڑھی شاہو کے علاقے کا اچانک دورہ
کمشنر لاہور کا ضمنی الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے یو ای ٹی میں قائم آر او آفس کا دورہ
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے گندم کٹائی کا افتتاح کر دیا
ڈی آئی جی آپریشنز کا آر او دفتر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سمیت دیگر پولنگ سٹیشنز کا دورہ، ..
ٹ*گندم کی خریداری نہ ہونے سے پنجاب کا کسان پریشان ہی: ملک ندیم اعوان
ج*سیاسی پختگی پی ٹی آئی کے لوگوں کو چھو کر بھی نہیں گذری : میاں ایوب
}پی ٹی آئی کی سازشی سیاست سے ملک کو بچانا ہوگا: ذوالفقار بسراء
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستانی باولرز کی تباہ کن باولنگ، کیوی بلے باز 100 رنز بھی نہ بنا سکے
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس ہوگا: خواجہ سعد رفیق
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پروزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کا فیصل آباد میں کریک ڈاؤن
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
سرکاری سکولوں میں مرحلہ وار سولر انرجی سسٹم
-
نجی میڈیکل کالجزسے کامیاب میڈیکل سٹوڈنٹس کی
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا، شرجیل میمن
-
کراچی: دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
-
کراچی: آج سورج کے گرد ہالا بن گیا