ایس ایس پی نیکوکارا کو قانون کی پاسداری کی سزا دی گئی‘ ترجمان عوامی تحریک
جن پولیس افسروں نے ماڈل ٹاؤن میں بے گناہوں کو شہید کیا حکمران انکا تحفظ کر رہے ہیں حکومت کو انتقامی کارروائیوں کی کھلی چھوٹ مل گئی تو پھر پولیس کو سیاسی غلامی سے آزاد کروانا ممکن نہیں رہے گا
بدھ 1 اپریل 2015 22:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے ایس ایس پی اسلام آباد نیکو کارا کی بر طرفی پر اپنے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ نیکوکارا کو قانون کی پاسداری کی سزا دی گئی،جن پولیس افسروں نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں بے گناہوں کو شہید کیاان پولیس افسران کا حکمران تحفظ کر رہے ہیں اور انہیں پر کشش عہدوں سے نواز رہے ہیں اور حکمرانوں کے غیر قانونی احکامات نہ ماننے والے پولیس افسران کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں قتل و غارت گری میں براہ راست ملوث ایک ڈی آئی جی اور ایس پی ابھی تک اپنے عہدوں پر کام کر رہے ہیں اور ماڈل ٹاؤن قتل عام کی ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو فیلڈ میں تعینات کر دیا گیا اور ایک مرکزی ملزم کو سفیر بنا کر جنیوا بھیج دیا گیا ۔(جاری ہے)
ان فیصلوں سے ثابت ہو گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں یہی حکمران ملوث ہیں ۔
ترجمان نے کہا کہ نیکو کارا نے حکومت کے غیر قانونی احکامات نہ مان کر قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ حکومت کے ”ہٹلری اقدام“ کا نوٹس لیں اور نیکو کارا کو سزا کی بجائے انعام ملنا چاہیے۔حکومت کے انتقامی اقدام کے باعث ایماندار پولیس افسران میں تشویش ہے۔حکومت کو انتقامی کارروائیوں کی کھلی چھوٹ مل گئی تو پھر پولیس کو سیاسی غلامی سے آزاد کروانا ممکن نہیں رہے گا ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
علی امین گنڈا پوروفاق پرقبضہ کر کے انتشارپھیلانا چاہتے ہیں‘ سپیکر پنجاب اسمبلی
صوبائی وزیرصحت کی زیر صدارت اجلاس، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بریفنگ دی
ئ*حصول انصاف کیلئے عدالتوں کی بھر پور معاونت کر رہے ہیں: نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ
ٓمسلم لیگ نون پنجاب کا تنظیمی اجلاس، میاں نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کے کی قرارداد منظور
سنٹرل پولیس آفس :پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب ، شیلڈز، میڈلز اور سی سی ون سے نوازا ..
لاہور ، سی ٹی او کے بارش ونکاسی آب کا جائزہ لینے کیلئے شہر کی مختلف شاہراہوں کے دورے
سود، اللہ اوررسول ﷺ کے خلاف جنگ ہے۔ اس کو ختم کیے بغیرملکی معیشت بہترنہیں ہو سکتی : شجاع الدین شیخ
لاہورہائی کورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پرسماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی
لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے :بلال صدیق کمیانہ
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا میاں زاہد اسلام ومیاں شاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ