بناسپتی گھی/کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مزیدکمی کانوٹی فکیشن جاری ،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر گھی اور آئل کے نرخ میں کمی کا براہ راست فائدہ پہنچانے کے لئے محکمہ انڈسٹریز میں خصوصی سیل قائم،عوام زائد نرخ کی وصولی‘ وزن میں کمی کی صورت میں ٹال فری نمبر 08000-9211 پر شکایت درج کرا سکتے ہیں

بدھ 1 اپریل 2015 23:56

بناسپتی گھی/کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مزیدکمی کانوٹی فکیشن جاری ،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر گھی اور آئل کے نرخ میں کمی کا براہ راست فائدہ پہنچانے کے لئے محکمہ انڈسٹریز میں خصوصی سیل قائم،عوام زائد نرخ کی وصولی‘ وزن میں کمی کی صورت میں ٹال فری نمبر 08000-9211 پر شکایت درج کرا سکتے ہیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔1 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی ہدایت پر مختلف برانڈزکے گھی اور آئل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی ہے۔صوبائی سیکرٹری انڈسٹریز نسیم صادق کے نوٹی فکیشن کے مطابق مختلف کمپنیوں کے ایک کلوپاؤچ یاپیک کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی ہے جس کے تحت اقبال بناسپتی گھی137روپے /اقبال کوکنگ آئل145روپے،شہروز/اپناگھی114روپے/شہروز/اپناآئل130روپے،ایشیاء بناسپتی گھی141روپے/ایشیاء کوکنگ آئل 147روپے،فیملی گھی/آئل139روپے،عوامی،رائل،کراؤن،سوہنا، ترنگ ، اسلام آباد، من پسند، آفتاب، انیس، فیضان گھی114روپے، سپر لطیف بناسپتی گھی 139 روپے / سپر لطیف آئل 145 روپے ، فوجی بناسپتی 135 روپے / فوجی آئل 136روپے ، سلطان گھی 141 روپے / سلطان کوکنگ آئل 147 روپے، درجہ اول یادگار بناسپتی 132 روپے / درجہ اول یادگارکوکنگ آئل142روپے ، بیسٹ بناسپتی 129روپے/بیسٹ کوکنگ آئل 135 روپے/ سحر کوکنگ آئل 146 روپے، خوشی /عطیہ گھی 114روپے اور خوشی/عطیہ کوکنگ آئل 130 روپے، شاہ تاج گھی 133 روپے/ شاہ تاج کوکنگ آئل 142 روپے، فیضی/عابد/ککو گھی 114روپے اور فیضی/عابد/ککو کوکنگ آئل 130روپے، شہباز گھی 141 روپے/ شہباز کوکنگ آئل 147 روپے، غنی بناسپتی 132روپے / غنی کوکنگ آئل 138 روپے، کشمیر بناسپتی گھی 153 روپے / کشمیر کوکنگ آئل 163 روپے،کسان بناسپتی گھی 150روپے/ کسان کوکنگ آئل 160 روپے، صوفی بناسپتی 148روپے / صوفی کوکنگ آئل 158روپے، گائے بناسپتی گھی 145روپے / گائے کوکنگ آئل 155روپے ہوگی۔

(جاری ہے)

عوام تک گھی /آئل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست پہنچانے کیلئے محکمہ انڈسٹریز میں خصوصی شکایات سیل بھی قائم کیا گیا ہے ۔عوام ریٹ لسٹ آویزاں نہ ہونے، زائد قیمت کی وصولی، وزن میں کمی یا اُس پر کمپنی کا مکمل پتہ نہ ہونے کی شکایت ٹال فری نمبر 08000-9211پر درج کراسکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں