ڈرامہ مانیٹرنگ ٹیم نے محفل تھیٹر میں اداکارہ ماہ نور کے گانے پر پابندی عائد کر دی

جمعرات 2 اپریل 2015 12:21

ڈرامہ مانیٹرنگ ٹیم نے محفل تھیٹر میں اداکارہ ماہ نور کے گانے پر پابندی عائد کر دی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) ڈرامہ مانیٹرنگ ٹیم نے محفل تھیٹر میں اداکارہ ماہ نور کے گانے پر پابندی عائد کر دی ۔ ذرائع کے مطابق محفل تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” عشق تیرا پیسہ میرا “ میں اداکارہ ماہ نور ایک گانے پر پرفارم کر رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ مانیٹرنگ کے اہلکار اداکارہ ماہ نور سے دوستی کے خواہشمند تھے تاہم کوئی رسپانس نہ ملنے پر انہوں نے محفل تھیٹر میں اداکارہ ماہ نور کے گانے پر پابندی لگا دی ہے ۔

مذکورہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ندا چوہدری ، صوبیہ خان ، قسمت بیگ ، امان اللہ ، سخاوت ناز ، گلفام ، قیصر پیا ، نواز انجم ، شاہد خان ، رضی خان ، ہنی البیلا اور راشد کمال شامل ہیں ۔ ڈرامے کی تحریر و ہدایات ناہید خانم کی ہیں جبکہ پروڈیوسر فاروق ڈوگر ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں