لاہور : مقتول طالبعلم زین کی والدہ اور ماموں کی میڈیا سے گفتگو، وزیر اعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 اپریل 2015 13:28

لاہور : مقتول طالبعلم زین کی والدہ اور ماموں کی میڈیا سے گفتگو، وزیر اعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل کر دی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 2 اپریل 2015 ء) : گذشتہ روز با اثر افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے طالبعلم زین کی والدہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ برس میرے شوہر کا انتقال ہو گیا اور اب میرا واحد سہارا بھی مجھ سے چھین لیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ مجھے فون آیا کہ میرا بیٹا اسپتال میں موجود ہے جب میں وہاں پہنچی تو وہ جاں بحق ہو چکا تھا، میری وزیر اعلیٰ پنجاب سے یہی گذارش ہے کہ کہ میرے بچے کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے جبکہ زین کے ماموں کا کہنا تھا کہ ہم اس معاملے کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہتے ، ہم پر امن رہ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے اور امید ہے کہ یہ معاملہ محض میڈیا پر نہیں رہے گا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دھمکی آمیز فون کالز بھی آ رہی ہیں کہ اس معاملے کو یہیں ختم کر دیا جائے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ زین کے گھر اور کیس کے مدعی زین کے ماموں کو دھمکی آمیز فون کالز کے پیش نظر سکیورٹی فراہم کی جائے گی.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں