پاکستان ہاکی فیڈریشن کا قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد سے لاہور منتقل کرنیکا فیصلہ

جمعرات 2 اپریل 2015 13:45

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد سے لاہور منتقل کرنیکا فیصلہ

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2 اپریل ۔2015ء ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد سے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں شیڈول 4ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ٹریننگ کے سلسلے میں وفاقی دارلحکومت کے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں قومی ٹیم کے لیے تربیتی کیمپ کاانعقاد کیا گیا تھا ، گراؤنڈ کا جم اور اس کے پول کی سہولیات تو اچھی ہیں لیکن وہا ں بچھی آسٹرو ٹرف کی خستہ حالت کے باعث روزانہ کئی کھلاڑی زخمی ہو رہے ہیں جس کے بعد تربیتی کیمپ اسلام آباد سے لاہور منتقل کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ٹیم کے تر بیتی کیمپ کا آخری د ن ہے جس کے بعد 9اپریل کو لاہور میں کیمپ لگایا جائے گا ۔ واضح رہے کہ 4ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم 28اپریل کو آسٹریلیا روانہ ہوگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں