مہیش بھٹ، مکیش بھٹ باتوں سے لوگوں کو بیوقوف بناتے ہیں : سہیل خان

جمعرات 2 اپریل 2015 14:46

مہیش بھٹ، مکیش بھٹ باتوں سے لوگوں کو بیوقوف بناتے ہیں : سہیل خان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) معروف فلمساز سہیل خان نے کہا ہے کہ بھارتی فلمساز مہیش بھٹ اور مکیش بھٹ اپنی خوبصورت اور پْرکشش باتوں سے لوگوں کو بیوقوف بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کوپروڈکشن میں دونوں بھائیوں نے ایک پیسہ بھی انویسٹ نہیں کیا اور سہیل خان پروڈکشن کی انوسٹمنٹ پر کو پروڈکشن کا کریڈٹ لیتے ہیں۔ پاکستان میڈیا اور آرٹسٹ ان دونوں بھائیوں کی چالاکیوں سے بے خبر ہیں اس لئے ان کی باتوں میں نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت جلد ایک پریس کانفرنس میں ان دونوں بھارتی فلمساز بھائیوں کی چالاکیوں کے حوالے سے ثبوت پیش کروں گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں