پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی جھلکیاں

جمعرات 2 اپریل 2015 16:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت دس بجے کی بجائے ایک گھنٹہ پانچ منٹ کی تاخیر سے قائمقام اسپیکر کی صدارت میں شروع ہوا# اجلاس کے آغاز پر 371کے ایوان میں صرف 28اراکین موجود تھے#معلوم نہیں بیورو کریٹ ہمیں اچھا سمجھتے ہیں یا نہیں، حکومتی رکن میاں محمد اسلام اسلم #مجھے نہیں معلوم تھا رکن اسمبلی اتنی باریک بینیوں میں چلی جائیں گی ،صوبائی وزیر کی نگہت شیخ کے بار بار سوال پر گفتگو#گپ شپ میں مصروف ہونے کے باعث تمکین اختر نیازی اپنا سوال آنے پر پریشانی سے دوچار ہو گئیں،بغیر سوال اور جواب دیکھے مطمئن کا کہہ دیا ، محترمہ سوال کا نمبر ہی بول دیں ‘ قائمقام اسپیکر #کیا وزیر موصوف میرے ساتھ اس سڑک پر سفر کریں گے ،حکومتی رکن میاں طارق کا استفسار، اگر میرے سفر سے کسی عمل میں بہتر ی آ سکتی ہے تو میری سروسز حاضر ہیں‘ ملک تنویر اسلم کا جواب #کل ہی سارے فنڈز لے دیں چھ ماہ میں منصوبہ مکمل کرنے کی یقین دہانی کراتا ہوں ، صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم کی منان خان کو پیشکش ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں