سعودی عرب اور پاکستان مشترکہ کوششیں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرکے تجارتی و معاشی تعلقات کو مزید پائیدار کرسکتے ہیں‘ مازن محمد بترجی
جمعرات 2 اپریل 2015 17:01
#لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وائس چیئرمین مازن محمد بتر جی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان مشترکہ کوششیں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرکے تجارتی و معاشی تعلقات کو مزید پائیدار کرسکتے ہیں۔ وہ لاہور چیمبر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز، سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیراور نائب صدر سید محمود غزنوی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا جبکہ جدہ چیمبر کے بورڈ ممبر خلف بن ھوصان العتیبی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
مازن محمد بتر جی نے کہا کہ دوطرفہ تجارت بڑھنے سے سعودی عرب میں پاکستان کی ہنرمند افرادی قوت کی طلب میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے لائیوسٹاک اور ڈیری کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جاسکتی ہے جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دونوں چیمبرز کو مل بیٹھ کر تجارت کو تیزی سے فروغ دینے کے امکانات پر غور کرنا چاہیے۔
اس کے علاوہ دونوں ممالک کے تاجر پاکستان اور سعودی عرب میں ہونے والی نمائشوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی تاجر پاکستانی تاجروں کے ساتھ مل کر مشترکہ منصوبہ سازی کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے بڑے تجارتی حصہ داروں میں سے ایک ہے جبکہ دونوں برادر مسلم ممالک دیرینہ دوستانہ تعلقات کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئل اینڈ گیس، پٹرولیم، پیٹرو کیمیکلز، توانائی، ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ، بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز، فرٹیلائزرز، جیم اینڈ جیولری، لائٹ انجینئرنگ اور فرنیچر وغیرہ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش ہے جس سے سعودی سرمایہ کاروں کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت بہترین ہے ، یہاں سرمایہ کاری کرکے نہ صرف ہمسایہ ممالک بلکہ وسطیٰ ایشیائی ریاستوں سے بھی فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر اور جدہ چیمبر کے درمیان مفاہمتی یادداشت تجارتی و معاشی تعاون کا عمل تیز کرسکتی ہے لہذا دونوں چیمبرز کو اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ انہوں نے لاہور چیمبر میں سعودی عرب ڈیسک کے قیام کی تجویز بھی پیش کی۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ تجارتی وفود کا تبادلہ باہمی تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے لہذا دونوں چیمبرز کو اس سلسلے میں اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کو تجارت کے لیے نئے شعبے تلاش کرنے چاہئیں ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا دورہ، لاہور رنگ روڈ کی سدرن لوپ کا بھی ..
لاہور ، شالیمار باغ میں دو روزہ ثقافتی کھیلوں کے پروگرام کا انعقاد
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ..
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء
لاہور پولیس کے زیرِانتظام کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کومسلسل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں
گندم کی خریداری ، جماعت اسلامی کے زیراہتمام پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ
سیاسی جماعتیں، ادارے آئین کی تابعداری کیلئے تیار ہیں تو گریٹر ڈائیلاگ کا آغاز ہوسکتا ہی: حافظ نعیم ..
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز ،ہاکی فائنل میں گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی اور سپیرئیر یونیورسٹی مدمقابل ..
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قذافی سٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع
روٹیشن کی وجہ سے ٹیم کا کمبی نیشن بن گیا ہے،ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ جیتنا ہے‘پاکستان کرکٹ ٹیم
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف