اسلامی ممالک میں انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے”عالمی مسلم امن فورس“تشکیل دی جائے‘ نعیمین ایسوسی ایشن
جمعرات 2 اپریل 2015 17:01
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) مسلم ممالک میں انتشار،خلفشار اورانتہاء پسندی کے خاتمے کے لئے”عالمی مسلم امن فورس“تشکیل دی جائے،مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ عقیدتوں کا آخری مرکزو محور ہیں۔دفاع ”حرمین شریفین “کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،مسلم حکمران اپنے مفادات کو ترجیح دینے کے بجائے امتِ مصطفوی ﷺ کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے اپناقائد انہ کرداراداکریں۔
ان خیالات کااظہار نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدرمعروف مذہبی سکالرعلامہ پروفیسر لیاقت علی صدیقی نے جامعہ نعیمیہ میں منعقدہ نعیمین ایسوسی ایشن کی مرکزی باڈی،مجلس عاملہ،نعیمین پارلیمنٹ اورتمام نعیمین ونگزکے صدوروسیکرٹریز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں ممتاز عالم دین علامہ قاسم علوی،علامہ افتخاراحمدنعیمی،مفتی انتخاب احمد نوری،ڈاکٹرمفتی حسیب احمدقادری (خطیب جامعہ نعیمیہ)،مفتی قیصرشہزاد نعیمی ،مفتی عمران حنفی،صاحبزادہ مفتی بلال فاروق نعیمی،مفتی صادق فریدسعیدی،مفتی عبدالستارسعیدی،مفتی ذیشان احمدصابری،پروفیسروارث علی شاہین،مولانامحمدشفقت علی یوسفی،پیرسیدشہازاحمدسیفی،مولانامحمدفداحسین نعیمی،حافظ سفارش علی گجراورحافظ محمدسلیم نعیمی سمیت مرکزی ،صوبائی عہدیداران وذمہ داران کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہاکہ علماء ومشائخ اوردنیابھرکے مسلم اسکالرز شیعہ وسنی جھکڑے اورفرقہ وارانہ شوچ سے بالاترہوکرکے وحدت امت کوپیغام عام کریں۔مسئلہ یمن عرب لیگ اوراوآئی سی کے ہوتے ہوئے حل نہ ہوناایک بہت بڑاسوالیہ نشان ہے۔پاکستان اورترکی یمن بحران کے حل کے لئے ثالثی کاکردار ادا کریں۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ آج 3اپریل جمعةلمبارک” یکجہتی حرمین شریفین“کے طورپرمنایا جائے گا۔خطابات جمعہ میں مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کے فضائل پر روشنی ڈالی جائے گی۔اجلاس میں منظور کی گئی قراردادوں میں مطالبہ کیاگیاکہ حکومت پاکستان پرائی جنگ میں حصہ داربننے کے بجائے تنازع حل کیلئے اپنے آپ کو غیرجانبداررکھتے ہوئے اپناکردار ادا کرے۔ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب کادائرہ وسیع کیاجائے۔دہشتگردی میں ملوث مدارس اوراداروں کیخلاف کریک ڈاوٴن کیاجائے۔اجلاس کے اختتام پر مسئلہ یمن کے حل ،عالم اسلام کی سربلندی اور اوروطن عزیز کے ا ستحکام کے لئے خصوصی دعامانگی گئی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار