پڑھوپنجاب بڑھوپنجاب سے تعلیمی انقلاب آئے گا ‘ معاشی ومعاشرتی پسماندگی سے نجات کیلئے ناخواندگی پرضرب لگاناہوگی

مسلم لیگ (ن) لاہور کے ممتازرہنما ملک عارف پرویز کا عشائیہ سے خطاب

جمعرات 2 اپریل 2015 20:12

لاہو ر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے ممتازرہنما ملک عارف پرویز نے کہا ہے کہ پڑھوپنجاب بڑھوپنجاب سے تعلیمی انقلاب آئے گا۔معاشی اورمعاشرتی پسماندگی سے نجات کیلئے ناخواندگی پرضرب لگاناہوگی۔ دوسرے صوبوں کوبھی اس دوررس تعلیمی پروگرام کی تقلید سے بھرپور فائدہ ہوگا ۔ پنجاب حکومت نے جدیداورجامعہ نظام تعلیم کی تشکیل اورتکمیل کیلئے وسائل کارخ طلبہ اورتعلیمی اداروں کی طرف موڑدیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے ویژن کی روشنی میں اب بچوں کے ہاتھوں میں اوزاروں کی سیاہی نہیں بلکہ قلم اورکتاب ہوگی ۔دانش سکول سسٹم سے عام آدمی کے بچوں کوجوخوداعتمادی اورقابلیت ملی اورایک مثال ہے۔ وہ ایک عشائیہ سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

ملک عارف پرویز نے مزید کہا کہ عمران خان جوش نہیں ہوش والی سیاست کریں ، وہ جوش خطاب میں منتخب حکومت نہیں بلکہ عوام کے سیاسی شعور کی توہین کررہے ہیں۔

عوام کی منتخب حکومت کوچلتاکرناان کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کوذاتی دشمنی کارنگ نہ دیا جائے ۔اس وقت پاکستان کوسنجیدہ اورتعمیری سیاست کی اشدضرورت ہے ،محاذآرائی ،دشنام طرازی اوراشتعال انگیز سے گریز کیا جائے۔کپتان آرمی سکول پشاور کے باہر''گوعمران گو''کانعرہ فراموش نہ کریں،موصوف دوسروں کے گریبان کی طرف ہاتھ بڑھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیا کریں ۔

وہ شاہدرہ میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔سمیع اللہ خان نے مزید کہا کہ کراچی سمیت ملک بھرمیں پائیدارامن کاقیام اوراس کے ساتھ ساتھ سیاسی ومعاشی استحکام مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اپنے انتخابی بلکہ انقلابی وعدوں کی پاسداری میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان دھونس جمانے کی بجائے عوام کی خدمت اورکارکردگی کی بنیادپرباری کاانتظار کریں۔انہیں عوام کے سواکوئی وزیراعظم نہیں بناسکتا جبکہ عوام نے ماضی میں بھی انہیں مستردکردیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں